طبی عکس زنی
| طبی عکس زنی | |
|---|---|
چھاتی کے سی ٹی اسکین کا ایک فریم جس میں دل اور پھیپھڑے دکھائی دے رہے ہیں | |
| ICD-10-PCS | |
| ICD-9 | 87-88 |
| عنوانات موضوعات طب | 003952 D 003952 |
| OPS-301 code | 3 |
| MedlinePlus | 007451 |
طبی عکس زنی (میڈیکل امیجنگ) کی اصطلاح سے مراد طبی حالات کی تشخیص، نگرانی اور علاج کے لیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجیوں کی ایک وسیع صنف ہے۔ طبی عکس زنی میں، انسانی جسم یا اس سے لیے گئے نمونے کے اندرونی حصے کو طبی تشخیصی مقاصد اور طبی مداخلت کے ساتھ ساتھ اعضا اور ٹشوز کے کام کرنے کے طریقے کی بصری نمائندگی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے طیبی عکس زنی کا مقصدا اکثر جلد اور ہڈیوں کے نیچے کے ڈھانچے کو ظاہر کرنا ہے اور بیماریوں کی تشخیص اور علاج کرنا ہے۔ مشتبہ بیمار حصے سے لیے گئے نمونے کی تشخیص میں عکس زنی انسانی بصارت سے زیادہ خلیوں اور بافت (ٹشو) کی طبی تفصیل فراہم کرتی ہے۔ طبی عکس زنی ڈاکٹروں کو انسانی جسم یا اس کے بافتی نمونے کے اندرونی یا مرکباتی ڈھانچے کا تصور کرنے، ان کی غیر معمولیت یا دیگر امور کی نشان دہی کرنے میں معاون ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں مریضوں کے لیے زیادہ موزوں علاج کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ عکس زنی کا استعمال بیماریوں کے جوہری اور مرکباتی بنیاد کو سمجھنے کے لیے طبی تحقیق میں بڑے پیمانے پر کیا جارہا ہے تا کہ وہ نئی دریافت شدہ بیماریوں یا پرانی بیماریوں کے نئے پہلوؤں کو ظاہر کر کے نئے معالجات دریافت کرنے میں مدد کر سکیں۔[1]